سرگودہا (02 فروری 2020)۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر سپیریئر بنانے کیلئے نجی تعلیمی اداروں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ لیڈرز پیدا کرنے ہیں تو اساتذہ کا لیڈ رہونا ضروری ہے۔ آج کے کمپیوٹرائز دور میں طلبہ کو کھیلوں کے میدانوں میں لانا کسی چیلنج سے کم نہیں ۔نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوںکے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حکومت ایسے اداوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس امر کا اظہار انہوںنے نجی کالج کے سپیریئر سپورٹس اینڈ کلچر ل فیسٹول کے دو روزہ تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں چیئرمین سرگودہا ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری ممتاز اختر کاہلوں،چیئرمین پی ایچ اے چوہدری سعداللہ ورائچ ایڈووکیٹ ،سی او ایجوکیشن اتھارٹی ریاض قدیر بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا جعفر گجر ، ڈائریکٹر پاپولیشن سرگودہا ڈویژن ملک آفتاب اعوان،صدر سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مظہر احمد ملک اور ریجنل ڈائریکٹر سپیریرگروپ آف کالجز پروفیسر حامد یونس خان کے علاوہ طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایس ڈی اے چوہدری ممتاز اختر کاہلوںنے کہاکہ نجی ہاﺅسنگ سکیموں میں کھیلوں کے میدان کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تاکہ بچوں کو گھروں کے قریب ہی صحت مند سرگرمیاں فراہم کی جائیں ۔ چیئرمین پی ایچ اے چوہدری سعداللہ وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریئر کالجز جیسے نجی تعلیمی اداروں سے ملکر پارکوں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے تاکہ لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ ان پارکوں کا رخ کر سکیں۔ 


س و ایجوکیشن اتھارٹی ریاض قدیر بھٹی نے کہا کہ سرکاری کے ساتھ نجی تعلیمی اداروںمیں ہم نصابی سرگرمیوں کو لازم قرار دیا گیا ہے اور ایسے اداروں کی سخت مانیٹرنگ بھی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریئر کالج نصابی کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سرگودہاجعفر گجر نے نجی تعلیمی اداروں میں سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹول کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا ۔ ڈائریکٹر پاپولیشن ملک آفتاب اعوان نے دیہی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں بھی صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ صدر سرگودہا چیمبر آف کامرس مظہر احمد ملک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بھی جلد سرگودہا کے طلبہ کے مابین صحت مند سرگرمیوں کے مقابلوں کو یقینی بنانے کیلئے تاجروں سے مشاورت کریں گے۔ ریجنل ڈائریکٹر سپریئر گروپ آف کالجز پروفیسر حامد یونس خان نے مہمانوں کو اپنے ادارے کی اب تک کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوںنے بتایا کہ ان کا ادارہ تعلیم کے علاوہ یونیورسٹی اور بورڈ کی سطح پر منعقدہ کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں بھی اپنی کئی بار چیمپئن بن چکا ہے اور امسال بھی تعلیمی بورڈ سرگودہا کی جنرل ٹرافی جیتی ہے۔ سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹول میںمختلف ہاﺅسز کے بچوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ طلبہ کے مابین رسہ کشی،کرکٹ ،والی بال اور دوڑ جیسے کئی مقابلے منعقد ہو ئے ۔طلبہ نے مختلف ٹیبلو ز پیش کر کے پاکستان کے صوبوں کی ثفاقت کو بھی خوبصورت انداز میں پیش کیا اور مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔بعد ازاں اے ڈی سی جی بلال فیروز نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں میڈلز ،ٹرافیاں او ر کیش انعامات بھی تقسیم کئے۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours