سرگودھا  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ( ڈی جی پی آر) ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ دور ڈیجیٹل جرنلزم کا ہے اور روائتی میڈیا کو مقابلہ سازی کے سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غیر روایتی میڈیا جس انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اس کے نتائج روایتی میڈیا پر بتدریج مرتب ہو رہے ہیں اور مقابلہ سازی کے اس رجحان نے تصدیق و تصیح کے معیار کو چانچنامزید مشکل بنا دیا ہے۔


یہ صدی انفارمیشن کی صدی ہے اور اطلاعات کی آزادانہ رسائی جتنی موجودہ دور میں ہے شاید ہی کبھی ماضی میں ممکن ہوئی ہو۔ اس موقع پر طلبہ نے ان سے سوالات بھی کیے،بعد ازاں ایڈیشنل ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر نے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور کہا کہ اس ریجن میں سرگودھا یونیورسٹی کسی نعمت سے کم نہیں اور وہ یہاں کے طلبہ کی صلاحیتوں سے متاثر ہوئے ہیں۔


 اس موقع پر انچارج شعبہ ابلاغیات نعمان یاسر، ڈاکٹر مدثر حسین شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours