روسی دفاعی نظام 'ایس 400' کی پانچویں اور چھٹی کھیپ ترکی پہنچ گئی



روس کی جانب سے ترکی کو فضائی دفاعی نظام 'ایس 400' کے اجزاء کی فراہمی کا آج تیسرے روز بھی سلسلہ جاری ہے۔
ترک وزارت دفاع کی طرف سے 'ٹویٹر' پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ایس 400' کی پانچویں اور چھٹی کھیپ دو مال بردار ہوائی جہازوں کے ذریعے ترکی کے انقرہ کے قریب 'مرتد' فوجی اڈے پر پہنچا دی گئی ہے۔ اگلے چند گھنٹے میں مزید دو پروازیں بھی دفاعی نظام کے اجزاء لے کر ترکی کی سرزمین پر اتریں‌ گی۔
خیال رہے کہ امریکی مخالفت کے باوجود ترکی نے روس سے اس کے انتہائی طاقت ور فضائی دفاعی نظام خرید کیا ہے۔
امریکا کی طرف سے ترکی کو روسی فضائی نظام کی خریداری پر بار انتباہ کیا اور ترکی کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دی ہے تاہم ترکی نے امریکا کی طرف سے روس کے ساتھ اس تاریخی دفاعی ڈیل ختم کرنے کے لیے امریکی دبائو مسترد کردیا تھا۔
امریکا نے دھمکی دی ہے کہ اگر انقرہ نے ماسکو کے ساتھ 'ایس 400' دفاعی نظام کی خریداری جاری رکھی تو اس کے نتیجے میں ترکی امریکی ساختہ 'ایف 35' جنگی طیاروں کے حصول سے محروم ہوجائے گا۔
ترکی نیٹو اتحاد کا رکن ہونے کے باوجود روس سے دفاعی نظام کی خریداری پر مصر رہا ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ روس سے 'ایس 400' دفاعی نظام کی خریداری ترکی کی قومی خود مختاری کا مسئلہ ہے۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours

Back To Top