رشوت کا الزام‘ڈی پی او سرگودھا نے ساہیوال کے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا


سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیسآفیسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے رشوت کے الزام میں تھانہ ساہیوال کے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
زرائع کے مطابق تھانہ ساہیوال کے پولیس کانسٹیبل عرفان نے نے موضع دلاور کے ایک شخص سے پسٹل30بور برآمد ہونے پر سب انسپکٹر اقبال کے نام پر 12 ہزار روپے رشوت لے کر ملزم کو چھوڑ دیا۔ جس کا علم ہونے پر ڈی پی او نے دونوں پولیس ملازمین کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours