سرگودھا،وزیر اعلی پٹیشن سیل کا لوکل گورنمنٹ، محکمہ شاہرات اور بلڈنگز افسران کی قوائد ضوابط کے خلاف ادائیگیو کا نوٹس ،ضلعی افسران سے وضاحت طلب
سرگودھا وزیر اعلی پٹیشن سیل نے مالی سال کے اختتام پرلوکل گورنمنٹ، محکمہ شاہرات اور بلڈنگز افسران کی طرف سے قوائد ضوابط کے خلاف ادائیگیاں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی افسران سے وضاحت طلب کر لی جبکہ ایسی سکیمیں جن کی حال ہی میں ادائیگیاں کی گئیں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی جانچ پڑتال کیلئے فوری تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں
،سورس رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت کی طرف سے ترقیاتی و مرمتی کاموں کے معیار کی چیکنگ کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری قرار دیا گیا تاکہ کام کے معیار کی بنیاد پر ہی ادائیگیاں کی جائیں مگر مذکورہ دونوں محکموں میں رواںمالی سال کے اختتامی ایام میں اس امر کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کی گئیں
،جس کے باعث حکومت کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے جس پر ضلعی سربراہان سے وضاحت اور کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ترقیاتی کاموں کی فیزیکل چیکنگ اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours