سرگودھا : سپیریئر گروپ آف کالجز کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019 کی تیاری اور انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا. 


 مین کیمپس میں منعقدہ انٹری ٹیسٹ میں پانچ ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا. جن کے لیے 30 امتحانی مراکز بنائے گئے تھے.  انٹری ٹیسٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی گئی جس میں مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے  طلبہ  نے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن کروائی اور امتحان میں شریک ہوئے.  کالجز انتظامیہ کی طرف سے  طلبہ کی امتحانات کے لئے بھرپور اقدامات کیے گئے. تعلیمی بورڈ سرگودھا کے  امتحانی پرچے تیار کرنے والی ٹیم سے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ تیار کروایا گیا.



 اس موقع پر طلبہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ سپیریئر گروپ آف کالجز کہ اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ میٹرک کے امتحان کی تیاری اور کالج میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ان کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگا.



 انہوں نے کہا کہ نجی کالج کی طرف سے ایسے اقدام سے جہاں طلباء کی ذہنی آبیاری ہوگی وہی پران کے ویژن میں بھی اضافہ ہوگا. ایجوکیشن آفیسر سرگودھا میڈم رمشا باجوہ اور اسسٹنٹ ڈریکٹر ایجوکیشن وقاص محمود نے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا اور اس موقع پر ریجنل ڈریکٹر سپیرئیر گروپ آف کالجز پروفیسر حامد یونس خان کا کہنا تھا ان کی طرف سے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کا مقصد طلبہ کی میٹرک کے امتحانات کی تیاری کے ساتھ ساتھ ان کے اندر سے امتحان کے خوف کا خاتمہ اور میٹرک کے بعد کالج میں داخلے کے لیے ٹیسٹ دینے کے بارے میں آگاہی دینا ہے. 



انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ایسے تعلیمی دوست اقدام کو جاری رکھے گا تاکہ تعلیم کے میدان میں حکومت کے ویژن کو آگے بڑھ کر لٹریسی ریٹ میں اضافہ کیا جاسکے. ادھر ماہرین تعلیم نے بھی نجی کالج کے انٹری ٹیسٹ جیسے اقدام کو بے حد سراہا.

Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours