یونیورسٹی آف سرگودھا کے آئندہ مالی سال کے لیے ساڑھے چار اب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر 

اشتیاق احمدکی زیر صدارت سنڈیکیٹ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال2018-19کے لیے یونیورسٹی آف سرگودھا کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ 

جس میں ترقیاتی کاموں کے لیے84کروڑ70لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ طلباء و طالبات کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی 

منظوری بھی دی گئی ،اس کے لیے بجٹ میں 3کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت یونیورسٹی سے ڈگری مکمل کرنے والے 150طلباء 

و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر انٹرن شپ دی جائے گی اور ان کو عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ 100طلبہ کو فل ٹائم انٹرن شپ کا موقع فراہم 

کیا جائے گا جن کا اعزازیہ20ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ50طلبہ کو پارٹ ٹائم انٹرن شپ کی سہولت فراہم کی جائے گی اور ان کو 

10ہزار کا اعزازیہ دیا جائے گا جبکہ انٹرن شپ کی مدت 6ماہ ہوگی۔



یونیورسٹی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز کرنے کے لیے 20کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، اس مد میں 2کروڑ 70لاکھ روپے ہائر ایجوکیشن 

کمیشن نے فراہم کرنے ہیں باقی 17کروڑ 30لاکھ روپے یونیورسٹی اپنے وسائل سے مہیا کرے گی۔ انجینئرنگ کالج کی مجوزہ نئی سائٹ تک سڑک 

تعمیر کرنے کے لیے6کروڑ 50لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں،یہ رقم زمین کی خریداری کے لیے استعمال کی جائے گی جبکہ اس ضمن میں کچھ زمین 

حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔ یونیورسٹی میں سکیورٹی نظام کو جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پراستوار کرنے کے لیے80لاکھ روپے خرچ 

کیے جائیں گے۔ اس رقم سے یونیورسٹی میں بائیومیٹرک اور جی پی ایس سسٹم نصب کیا جائے گا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں بھی اضافہ 

کیا جائے گا۔مزید بر آں یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے وفاقی و صوبائی بجٹ کے اعلان اور قواعد کے مطابق سٹاف کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن 

میں اضافے کی بھی منظوری دیدی۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours