واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست مشیگن کی ریاستی اسمبلی کی سابقہ رکن راشدہ طالب کے 
ملکی کانگریس کا رکن منتخب ہو جانے کا قوی امکان ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے اپنی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک پرائمری میں حریف 
امیدوار برینڈا جونز کو بدھ کو ایک سخت مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ اس پرائمری میں کامیابی کے بعد وہ تیرہ 
نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں بلامقابلہ امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہو جائیں گی۔ فلسطینی نڑاد راشدہ 
طالب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن تیرہ نومبر کے الیکشن کے بعد ہی جاری کیا جائے گا اور وہ امریکی کانگریس کی 
پہلی مسلمان خاتون رکن ہوں گی۔ ابتدائی مقابلے میں ریپبلکن پارٹی یا کسی اور سیاسی جماعت نے اپنا 
امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours