سرگودھا(بیورورپورٹ)شادی کی تقریب میں متعدد افراد لٹ گئے۔ قیمتی موبائل نقدی اور دیگر اشیا ء جیب تراش لے اڑے۔بتایا گیا ہے کہ انجمن 

تاجران سرگودھا کے رہنما عرفان حید ر ملک کے ماموں خواجہ عبدالوحید کی بیٹی کی شا دی لاہور روڈ پر ایک میرج ھال میں ہوئی جس میں اہم 

تجارتی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ماہر جیب تراش گھس آئے جنہوں نے لاکھوں کی نقدی ایک درجن سے 

زائد قیمتی موبائل فو ن وغیرہ چوری کر لئے۔ فوری طور پرمقامی پولیس کو موقعہ پربلایا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپٹ درج کرلی مگر کسی قسم کی کوئی 

گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔ شادی کے شرکاء4 نے ہوٹل انتظامیہ پر الز ا م لگا یا کہ ان کی ناقص سیکورٹی کی وجہ سے ان کامالی نقصان ہو ا 

انہوں نے ذمہ داران کے خلا ف کاروائی کر نے کامطالبہ کیا۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours