سرگودھا   زندہ قومیں اپنی آزادی کو قائم رکھنے اور دنیا بھر کی اقوام میں سر بلند رہنے کے لئے اپنے نظریات 

پر کاربند اور اصلاف کے کارناموں اور قربانیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے تعمیر وطن کی جہد مسلسل کرتی 

ہیں اور یقینا یہی اقوام دنیا میں ممتاز ہوتی اور ترقی پاتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی قوم نا صرف 

اجتماعی سطح پر بلکہ ہر فرد ملت کا ستارہ بن کر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور اس پاک دھرتی کے ذرے 

ذرے کو اپنی میراث سمجھ کر اس کی حفاظت کرے ان خیالات کا اظہار سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام 

پاکستان کے 71ویں جشن آزادی کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا مظفر خان 

سیال، صدر کلب مہر آصف حنیف، جنرل سیکرٹری کلب ملک محمد اصغر، ڈویژنل دائریکٹر آرٹس کونسل ابرار 

عالم،  سینئر صحافی شاہین فاروقی،پروفیسر ڈاکٹر ہارون رشید تبسم، سینئر نائب صدر کلب شہزاد شیرازی،فنانس 

سیکرٹری کلب ممتاز عارف اور خالد محمود بھٹی نے کیا اس موقع پر کلب میں 14پاؤنڈ وزنی جشن آزادی کیک 


کاٹا گیا سرگودھا پریس کلب کو قومی پرچموں،رنگ برنگی لائٹوں، جھنڈے،جھنڈیوں،غباروں اور محرابوں سے 

سجایا گیا جشن آزادی تقریب میں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر سرگودھا مظفر خان 

سیال نے کہا کہ سرگودھا پریس کلب میں آنے اور پاکستان کے یوم آزادی کے حوالہ سے جشن کی پروقار 

تقریب میں شرکت کر کے جہاں خوشی ہوئی وہاں وہ اسے اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتے ہیں کہ اہل صحافت نے 

ایک پروقار،سنجیدہ اور پر مغز تقریب منعقد کی ہے جس میں آنے والے ہر وقت کے لئے وہ رہنمائی ملی ہے 

جو ملک اور قوم کی بہبود و ترقی کی ضامن ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاک دھرتی کے ہم وارث ہیں اور ہم 

نے اپنے آپ کو ایک اچھا اور ذمہ دار وارث ثابت کرنا ہے ہم نے اپنے نظام تعلیم کو قومی نظریات کے 

مطابق ڈھالنا اور نوجوان نسل کو اس کے رنگ میں رنگنا ہے تقریب میں سرگودھا پریس کلب کے سینئر نائب 

صدر نوجوان صحافی سید شہزاد شیرازی جو گزشتہ آٹھ سال سے قومی پرچم لہراؤ، ملی جذبہ بڑھاؤ کے تحت ہر 

چھوٹے بڑے نوجوان،بچے،مرد و خواتین کے سینوں پر پاکستان پرچم بیج لگانے کا فریضہ 

گرمی،سردی،دھوپ،چھاؤں اور آندھی و طوفان میں انجام دیتے چلے آرہے ہیں تاکہ پاکستان سے محبت کے 

جذبات اجاگر ہوں اس سال بھی انہوں نے چالیس ہزار سے زائد پرچم نما بیجز، قومی پرچم سے مزین شرٹیں 

اور سٹیکرز تقسیم کئے اور لگائے سرگودھا پریس کلب کی جانب سے سید شہزاد شیرازی کے جذبہ حب الوطنی 


کے اعتراف میں انہیں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے ہاتھوں شیلڈ پیش کی اس تقریب میں ممبر سرگودھا پریس کلب 

توقیر ارشد نے جشن آزادی اور تحریک پاکستان کے حوالہ سے ڈاکیومنٹری رپورٹ پیش کیں جنہیں ممتاز صحافی 

صدر سرگودھا پریس کلب مہر آصف حنیف نے ڈائریکٹ کیا ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور حاضرین نے ان سبق 

آموز، معلومات افزاء اور قومی جذبات و ترجیحات کو اجاگر کرنے والی رپورٹس کو بے حد سراہا۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours