سرگودھا    زندہ قومیں اپنا جشن آزادی ملی جوش و جذبہ سے منا کر دنیا پر واضح کرتی ہیں کہ پاکستان کے عوام زندہ قوم ہیں اور ملکی ترقی‘ استحکام‘ بقاء 

کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہارجامعہ ضیاء عربیہ ضیاء العلوم سرگودھا کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو 

منتخب ممبر قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید،مولانا عطاء اللہ بندیالوی،مولانا عصمت اللہ،مفتی شاہد مسعود،قاری احمد علی ندیم،شیخ ندیم خاور،ارشاد 

اصلاحی،سلیمان مغل،مولانا ضیاء الحق بندیالوی سمیت دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کیلئے جس طرح لاکھوں انسانوں نے اپنی 

جانوں کی قربانی دی یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں مقررین نے کہا کہ ہماری آزادی ملک دشمن عناصر کو ایک 

آنکھ نہیں بھا رہی اور وہ مسلسل اس کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں مگر ہم اللہ تعالیٰ کی مدد اور پاک فوج کے تعاون سے ان کی ہر سازش کو 

ناکام بنادینگے مقررین نے کہا کہجامعہ ضیاء عربیہ ضیاء العلوم سرگودھا کے منتظمین بجا طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ہر موقع پر پاکستان 

کے وقار کو بلند کرنے اور اس کے استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔تقریب کے اختتام پروطن عزیز میں امن کے قیام کیلئے خصوصی دعاء 

کرائی۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours