سرگودھا    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر اہتمام ڈاکٹر ہاسٹل میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر جونیئر 

ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعدادنے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے چیئر مین ڈاکٹر عثمان امتیاز، پیٹرن ان 

چیف ڈاکٹر ذوالفقار علی، صدر واجد علی کانجو، وائس چیئر مین ڈاکٹر ریحان اسلم گل، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رضوان غوری، نائب صدر ڈاکٹر وقاص بیگ، 

آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عمر امتیاز، نائب صدر ڈاکٹر فیصل جمیل، ڈاکٹر سید سلطان حیدر، ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر زبیر چوہدری، ڈاکٹر بلال عالم، ڈاکٹر 

اعتزاز بابر، ڈاکٹر بابر، ڈاکٹر زوہیب شاہ اور دیگر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی اور اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا 

کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 71 سال ہو چکے ہیں، 14 اگست تجدید عہد کا دن ہے، پاکستان بنانے کی بنیادوں میں ہمارے لاکھوں آباؤ اجداد کا خون 

شامل ہے، جن کی مثالی قربانیوں کے باعث پاکستان معرض وجود میں آیا۔ ہم عہد کرتے ہیں وطن عزیز کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کرنے 

سے گریز نہیں کریں گے، پاکستان کی آزادی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، آج ہمیں من حیث القوم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی 

جناح اور علامہ محمد اقبال کے خواب و افکار کو پورا کرنے کے لئے مل کر اپنا فرض ادا کرنا ہو گا، آزادی کا جشن منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے، جو 

قوم آزادی کے ثمرات بھول جاتی ہے، وہ قوم تاریک گوشوں میں تم ہو جاتی ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم آزادی کی قدر کریں اور اپنے ملک 

کے دفاع کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔اس موقعہ پر کیک کاٹا گیا اور ملکی ترقی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور ملی نغمے پیش کیے گئے۔ 
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours