لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف کرپشن ریفرنس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا ان کمیرہ اجلاس ہوا جس میں جسٹس شوکت عزیز کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور سماعت کیلئے 30 جولائی مقرر کر دی ہے اور تمام تر شہادتیں طلب کر لی گئیں ہیں ، 30 جولائی سے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کسی جج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرے گی ۔ اس سے قبل جسٹس شوکت عزیز نے ٹرائل کھلی کچہری میں کرنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ مسترد کر دی گئی تھی تاہم اب اوپن کورٹ میں ٹرائل کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours