ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی افواہیں تو کافی عرصے سے زیر گردش ہیں لیکن اب کہا جارہا ہے کہ رواں سال نومبر میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ جب بات مشہور شخصیات کی ہوتی ہے تو ان کی شادی کے ساتھ جڑی ہر چیز ڈسکس ہوتی ہے اور لوگ اس بات کیلئے مضطرب رہتے ہیں کہ وہ ہر ایونٹ سے باخبر رہیں۔ دپیکا کی شادی میں تو ابھی کافی عرصہ باقی ہے لیکن ان کا لہنگا تیار کرنے والے ڈیزائنر کا نام سامنے آگیا ہے۔بھارتی میگزین کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنی شادی پر اسی ڈیزائنر کا تیار کردہ لہنگا پہنیں گی جس نے گزشتہ برس ویرات کوہلی اور انوشکا شرماکی شادی کا لباس بھی تیار کیا تھا۔


ضرور پڑھیں:احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نوازشریف نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

یہ ڈیزائنر کوئی اور نہیں بلکہ سبے ساچی چوہدری ہیں جو لہنگوں کی ڈیزائننگ میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔دپیکاو پڈکون اس سے قبل بھی سبے ساچی چوہدری کے لہنگوں میں فوٹو شوٹ کراچکی ہیں۔

ضرور پڑھیں:سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل کھلی کچہری میں کرنے کا فیصلہ



Post A Comment:

0 comments so far,add yours