سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2018ء) سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں سیکورٹی پلان مرتب کر لیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع خوشاب، میانوالی، بھکر اور سرگودھا میں سیکورٹی پلان مکمل کر لیا گیا ہے،
آر پی او سرگودھا کے دفتر میں مین کنٹرول رو م قائم کیا گیا ہے، جس کی نگرانی آرپی او سرگودھا کرینگے ،جبکہ چاروں اضلاع کے ڈی پی او کے دفاتر میں بھی ضلع پولیس کنٹرول قائم کئے جا رہے ہیں،جن کی نگرانی ڈی پی اوز کریں گے،
جبکہ مین کنٹرول روم آر پی او آفس سرگودھا کنٹرول روم کی نگرانی خود آر پی او سرگودھا سلطان احمد چوہدری کریں گے جنکی معاونت ریجنل ایس پی انوسٹی گیشن اور اے ڈی آئی جی کرینگے، سرگودھا ریجن کی قومی اسمبلی کی 11 صوبائی اسمبلی کی 22 حلقوں کی سیکورٹی کیلئے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے،
جن کیلئے دو سو سے زائدگاڑیں اور پانچ سو کے قریب موٹر سائیکلیں فرائم کی جا رہی ہیں،،الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیسایلیٹ فورس ریزرو فورس ، پولیس رضاء کار ،سول ڈیفنس رضاء کار،، سپیشل برانچ ، ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں
پولیسذرائع کے مطابق ریٹرنگ افیسران ، پریذائنڈنگ آفیسران کے دفاتر رہائش گاہوں کے علاوہ پولیس سٹاف کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،
جبکہ سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میانوالی ، اور بھکر سے ملحقہ کے پی کے کی سرحد پر پنجاب رینجرز کی مزید نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ پنجاب اور کے پی کے میں داخلی و خراجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا سکے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours