منگنی پر لوگوں کی تنقید، اقرا عزیز اور یاسر حسین کا ردعمل


لاہور (ویب ڈیسک)گزشتہ دنوں لکس اسٹائل ایوارڈ میں یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی اور اداکارہ کے اقرار پر انگوٹھی پہنا کر منگنی بھی کرلی۔یاسر حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ‘اقرا نے جب آج دو ایوارڈز جیتے تو میں نے سوچا کہ یہی موقع ہے تیسرا ایوارڈ بھی جیتنے کا’ جس کے بعد وہ اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئے۔بعدازاں یاسر حسین نے اقرا کو انگوٹھی پہنائی اور ان کے بوسے لیے تاہم سوشل میڈیا پر یاسر کی اس حرکت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اب کئی دن کی خاموشی کے بعد اقرا عزیز اور یاسر حسین نے لوگوں کی تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘میری یہ خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں، محبت اظہار کے لیے ہوتی ہے، متاثر کرنے کے لیے نہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا ‘یاسر نے دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا، جس کے لیے بہت زیادہ ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، جذبات کے اظہار، خیال رکھنے، محبت، حقیقت پسندی اور اچھا ہونے پر تمہارا شکریہ، مجھے تم سے محبت ہے’۔لوگوں کی تنقید کے حوالے سے اقرا عزیز نے لکھا ‘اگر لڑکی پرپوزل کے وقت روتی نہیں بلکہ خوشی کے لمحے کو ہنسی کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہتے کہ سب پہلے سے طے تھا، رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اور اپنی خوشی کا انتظار کریں’۔دوسری جانب یاسر حسین نے انسٹاگرام میں اسٹوری میں ایک مذاق (میم) کے ذریعے لوگوں کی تنقید کا جواب دیا جس میں لکھا ‘آپ پاکستان میں پبلک میں پیشاب کرسکتے ہیں مگر لوگوں کے سامنے بوسہ نہیں دے سکتے’۔خیال رہے کہ دونوں کے درمیان تعلق کے حوالے سے خبریں طویل عرصے سے سامنے آرہی تھیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کو اچھے دوست قرار دیتے تھے۔فروری میں ایک انٹرویو کے دوران جب اس تعلق کے بارے میں سوال کیا گیا تو اقرا عزیز نے محتاط الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا ‘میں اور یاسر بہت اچھے دوست ہیں’۔انہوں نے مزید بتایا ‘میں بہت زیادہ ڈپریس اور تناﺅ کا شکار ہوتی ہوں، جس کی وجہ سے طبیعت بھی بگڑ جاتی ہے، میری زندگی میں یاسر کی آمد سے بہت زیادہ مثبت چیزیں ہوئیں، ورنہ زندگی میں کافی کچھ منفی تھا ، جو مجھے بری طرح متاثر کررہی تھی، جس کے باعث مجھے ڈر تھا کہ میں چڑچڑی شخصیت کی مالک نہ بن جاﺅں، یاسر کی بدولت مجھے زندگی کو مختلف نظر سے دیکھنے میں مدد ملی اور میں انہیں اپنی زندگی کی مثبت شخصیت مانتی ہوں’۔اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ زندگی میں کچھ ایسا ہونا چاہئے جو آپ کو مثبت سمت کی جانب لے جائے اور زندگی کا نظریہ تبدیل ہو۔انہوں نے بتایا کہ زندگی میں کسی قسم کی تبدیلی انہیں پسند نہیں تھی مگر یاسر حسین نے محدود شخصیت کے خول سے نکالا اور نئی چیزوں کو اپنانے کے لیے تیار کیا ‘یاسر کی وجہ سے میں نے چکن کی جگہ بیف کا انتخاب کیا کیونکہ چکن سے بہت بیماریاں ہورہی ہیں’۔اسی طرح یاسر حسین نے وسیم بادامی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا اقرا صرف ان کی اچھی دوست ہیں۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours