وزیراعظم عمران خان کی ریکوڈک کیس میں کمیشن بنانے کی ہدایت
ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرنے کی پاداش میں پاکستان کو 4 ارب 10 کروڑ روپے جرمانہ ہوا

اکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ریکوڈک کیس میں کمیشن بنانے کی ہدایت کردی۔ کمیشن تحقیقات کرے گا یہ صورتحال کیسے پیدا ہوئی اور پاکستان کو جرمانہ کیوں ہوا؟ کمیشن ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا تعین بھی کرے گا۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے ریکوڈک کیس کے ناخوشگوار انجام کی چھان بین کے لیے کمیشن بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
اٹارنی جنرل آفس کے مطابق کمیشن ناکامی کی وجوہات اور ذمے داروں کا تعین کرے گا اور حکومت پاکستان سمجھوتے کے لیے ٹیتھیان کاپر کمپنی کے سی ای او کے بیان کو خوش آمدید کہتی ہے۔ حکومت پاکستان کمپنی سے باہمی فائدے کے لیے بات چیت پر تیار ہے۔
واضح رہے انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرنے کی پاداش میں پاکستان پر 4 ارب 10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے جس پر ایک ارب 87 کروڑ ڈالر سود بھی ادا کرنا ہوگا۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours