شامیوں کے لیے انسانی بنیاد پر معاشی حالات کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے : امام اوغلو

ترکی کے شہر استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کا کہنا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کے لیے انسانی بنیادوں پر معاشی حالات ان کی ولین ترجیحات میں ہے۔
بدھ کے روز ایک ریڈیو چینل "Best FM" کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اوغلو نے واضح کیا کہ ترکی نے پناہ گزینوں کے معاملے کو انتظامی طور پر نہیں سنبھالا بلکہ انہیں ملک کے صوبوں میں بنا کسی ضابطے کے پھیلا دیا۔
اوغلو نے مزید کہا کہ "ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ استنبول میں مہاجرین کی حالت نہایت دشوار ہے۔ یہاں کم عمر لڑکیوں کی شادیاں ہو گئی ہیں اور سڑک پر گداگری میں بھی مصروف ہیں۔ ہم متعقلہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے تا کہ شامیوں کے لیے انسانی بنیادوں پر معاشی حالات کو یقینی بنایا جا سکے"۔
اوغلو کے مطابق سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ شامی پناہ گزین غیر سرکاری طور پر کام کر رہے ہیں اور استنبول میں مقیم 6 لاکھ شامی سرکاری طور پر رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
استنبول کے بلدیاتی انتخابات کے دوران اولو نے کہا تھا کہ وہ شامیوں کے حوالے سے کوئی غیر انسانی اقدام نہیں کریں گے۔
استنبول میں سرکاری طور پر 5 لاکھ کے قریب شامی مقیم ہیں جب کہ بعض غیر سرکاری رپورٹوں کے مطابق شہر میں مزید 5 لاکھ غیر رجسٹرڈ شامی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اپوزیشن کی "ریپبلکن پیپلز پارٹی" کے امیدوار اکرم امام اولو نے استنبول میں بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے امیدوار بن علی یلدرم کو شکست دی تھی۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours