سرگودھا : بسلسلہء محرم الحرام سپیریئر گروپ آف کالجز کی طرف سے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا.



فیصل آباد روڈ پر موجود کیمپس میں ضلع بھر کے نامور ثناء خوانوں نے شرکت کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے

اس موقع پر معروف علمی شخصیت پروفیسر قاری مشتاق انور اور ریجنل ڈائریکٹر
 سپیریئر گروپ آف کالجز پروفیسر حامد یونس خان نے ثناء خوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے.

اپنے خطاب میں پروفیسر قاری مشتاق انور نے کہا کہ خوش نصیب ہے وہ لوگ جو نبی کریم کی محفل سجاتے ہیں، اور ان میں شرکت کاشرف حاصل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پر ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہے

انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے ثنا خوان بھی ملک میں اپنا خاص مقام رکھتے ہیں، سپیریئر کالجز انتظامیہ اس سلسلہ میں مبارکباد اور خراج تحسین کی مستحق ہے جو ایسے عاشقانے رسول پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں
اس موقع پر پروفیسر حامد یونس خان نے شرکاء کو اپنے ادارے کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا.


Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours