بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کی نسل فاسٹ فوڈ کی بے حد شوقین ہے اور برگر تو بہت سوں کو مرغوب ہے لیکن چینی سائنسدانوں نے ان کے متعلق اب ایسی تنبیہ جاری کر دی ہے کہ سن کر کوئی برگر کو ہاتھ بھی نہیں لگائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں تین بار برگرکھاتے ہیں انہیں دمے کا عارضہ لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ برگر سانس کی نالی میں انفلیمیشن کا سبب بنتے ہیںجو انجام کار دمے کی صورت اختیار کر جاتی ہے اورجو لوگ پہلے سے دمے کا شکار ہوں برگر ان کے مرض کی شدت کو بہت بڑھا دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیچوآن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں دمے اور فاسٹ فوڈ کے درمیان تعلق پر ہونے والی 16سٹڈیز کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے والوں کو دمہ ہی نہیں بلکہ جلدی خارش، ناک بہنے، ناک میں سوزش ہونے، چھینکیں آنے اور کئی طرح کی الرجی سمیت دیگر کئی عارضے لاحق ہونے کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”فاسٹ فوڈ میں مقوی غذائی اجزاءکی کمی ہوتی ہے جو انفلیمیشن کا سبب بنتی ہے۔اگر فاسٹ فوڈ باسی ہو تو یہ اور بھی زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے۔“
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours