پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی زلمی فاؤنڈیشن اور اقوام 

متحدہ انفارمیشن سینٹر (پاکستان) کے درمیان پاکستان میں تعلیم، صحت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے کام اور 

شعور اجاگر کرنے کیلئے مل کر کام کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔

معاہدے پر دستخط کیلئے اسلام آباد میں واقع اقوام متحدہ انفارمیشن سینٹر کے دفتر میں پروقار تقریب کا 

اہتمام کیا گیا جس میں پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی اور  (یو این آئی سی) کے 

ڈائریکٹر ’واستیمل سمیک‘ نے شراکتی معاہدے پر دستخط کئے۔


زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فاؤنڈیشن گزشتہ تین سال سے پاکستان اور 

خصوصا خیبرپختونخواہ میں کھیلوں، تعلیم اور ویمن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ کیلئے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ 

اقوام متحدہ انفارمیشن سینٹر کے ساتھ معاہدے کے بعد اب مزید جوش و خروش سے پاکستان کی ترقی اور 


خوشحال میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے مل کر پاکستان میں کھیلوں، تعلیم 

اور صحت کے شعبوں میں کام کریں گے اور شعور اجاگر کریں گے۔

”یو این آئی سی“ کے ڈائریکٹر ’واستیمل سمیک‘ نے تقریب سے خطاب کے دوران زلمی فاؤنڈیشن کے 

ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو 

متحرک کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس کیساتھ ہی ’ایس ڈی جی ایس‘ کے حوالے سے شعور بھی اجاگر ہو 
گا۔
واضح رہے کہ زلمی فاؤنڈیشن پاکستان میں کھیلوں اور تعلیم کے شعبوں کے ساتھ ویمن اینڈ یوتھ 
ایمپاورمنٹ کیلئے کوشاں ہے۔ زلمی فاؤنڈیشن کے تحت اب تک زلمی ٹیلنٹ ہنٹ, زلمی سکول لیگ , زلمی 
آزادی کپ, ویمن کرکٹ کوچنگ کلینک , صوبہ خیبر پختونخواہ میں سکول بیگز کی فراہمی اور ہائیر ہنڈرڈ پچز 
پراجیکٹ کے تحت گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین بنیادی سہولیات فراہم کرچکی ہے۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours