سرگودھا عوام کی فلاح و بہبود اور سرگودھا کی تعمیر و ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان تحریک انصاف ملک سے غربت، بے روزگاری، 

مہنگائی اور اسی قبیل کے دیگر مسائل کے خاتمہ کے لئے روایت شکن اقدمات فروغ دے گی، ارض پاک کی بقاء و سا لمیت کو مقدم رکھتے ہوئے 

ملک میں مثبت طرز عمل کو پروان چڑھانا ضروری ہے، بلا جواز اختلاف و احتجاج کسی بھی طرح ملکی مفاد میں نہیں، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی 

اسمبلی عنصر مجید خان نے پارٹی کارکنوں اور مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 

چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں مروجہ منفی نظام اور اس کے نتیجہ میں بحرانوں میں تبدیل ہوتے مسائل کے ساتھ ساتھ مہنگائی، غربت اور بے 

روزگاری سمیت دیگر عوامی مشکلات اور پریشانیوں کو دیکھ کر میدان عمل میں آئے تھے، ممبر صوبائی اسمبلی عنصر مجید خان نے کہا کہ عمران خان 

کے ویژن کی تکمیل سے پاکستان کے استحکام اور عوامی خوشحالی کی راہیں ہموار ہوں گی اس حوالہ سے ہم جامع حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں 

اور سرگودھا میں بھی حالات کی بہتر ی اور صورت حال کی مثبت تبدیلی کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کیا جائے گا تاکہ اہل سرگودھا کو دیرینہ 

مسائل، پریشانیوں اور مشکلات سے نجات مل سکے،ممبر صوبائی اسمبلی عنصر مجید خان نے مزید کہا کہ ملک و قوم کرپٹ عناصر کے نرغہ میں دیکھتے 

ہوئے قا ئد تحریک انصاف عمران خا ن نے 22سا ل پہلے جو جدوجہد شروع کی تھی آج وہ اپنے منطقی انجام سے دوچار ہونے جارہی ہے ، اب 

ایک نئی صبح کے آثار واضح ہوچکے ہیں اور نئے پاکستان کی تشکیل ہو ر ہی ہے جہاں عوام کو ان کی دہلیز پر جملہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن 

بنائی جائے گی۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours