سرگودھا یونیورسٹی آف سرگودھا نے بی اے /بی ایس سی کے پہلے سالانہ امتحان2018ء میں امتیازی پوزیشنزحاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے 

ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد بشیر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی اے میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین 

فاروق کالونی سرگودھا کی طالبہ فریحہ بتول رول نمبر464نے 646نمبر لے کر پہلی ،پنجاب کالج آف سائنس جھنگ کی طالبہ زباریہ شفیع رول 

نمبر6888نے 640نمبر لے کر دوسری ،ضلع پاکپتن کی پرائیویٹ طالبہ ماریہ کوثر رول نمبر15043نے 619نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

جبکہ بی ایس سی میں پنجاب کالج آف سائنس سرگودھاکی طالبہ ظل ہما رول نمبر10794نے 718نمبر لے کر پہلی،سپیرئیر کالج میانوالی کی طالبہ 

سحرش طارق رول نمبر5401نے697نمبر لے کر دوسری اورپنجاب کالج آف سائنس بھکر کی طالبہ رئیسہ نور رول نمبر6681نے 691نمبر لے کر 

تیسری پوزیشن حاصل کی ۔



پنجاب کالج آف سائنس سرگودھا کی طالبہ ظل ہما رول نمبر10794نے718نمبر لے کر بی اے / بی ایس سی میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن 

حاصل کی ہے۔نتیجہ کے اعلان کی تقریب آج بروزپیر صبح 10:00بجے کالج آف فارمیسی الرازی بلاک یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد ہو گی ۔

جس میں مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں نقد انعامات 

،اعزازی شیلڈز اور میرٹ سرٹیفیکیٹ تقسیم فرمائیں گے ۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours