محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی کاروائی۔محمد ریاض ہرل، ASIتھانہ صدر ضلع سرگودھاکے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال ، دھوکہ دہی اور جعل 

سازی کے الزام میں مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواحسن عبداللہ ملک ایڈوکیٹ سرگودھانے درخواست گزاری کہ محمد ریاض ہرل، 

ASIتھانہ صدرسرگودھا اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلی رپورٹ تیار کر کے مالکان سے ملی بھگت کر کے نمک سے بھرا ڈمپر 

کوبغیر سپرداری خالی کروایا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمدطارق ملک ، سرکل 

آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔ جس پرانکوائری آفیسر نے تفصیل سے انکوائری کی ریکارڈ کا مکمل چھان بین کی ۔جس پر 

انکوائری آفیسر نے ا نکوائری رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد ریاض 

ہرل، ASIتھانہ صدر ضلع سرگودھا کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے، دھوکہ دہی اور جعلی ریکارڈ بنانے کے الزام میں مقدمہ 

درج کرنے کے احکامات دیئے۔ مقدمہ کی تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو سپرد کی ۔ اورتفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ 

مقدمہ کی تفیش میرٹ پریکسوکرے۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours