لاہور(آ ئی این پی) ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انسان کی شخصیت اس کے کردار کا آئینہ ہوتی ہے ، 
پرکشش شخصیت والے فنکار شوبز میں جلد کامیاب ہو جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں عائشہ عمر کا کہناتھا کہ پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے بے شمار 
پروڈیوسروں نے انڈسٹری کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نوجوان فلم میکر نت نئے اور 
معیاری پروجیکٹس بنا رہے ہیں جس کی بدولت فنکاروں اور شائقین کے اعتماد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 
عائشہ عمر نے کہا کہ نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے فنکاروں کے معاشی مسائل بہت حد تک بہتر ہو گئے 
ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours