ہارون آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہپاکستان کو ملائشیااور ترکی کے مقابلے پر نہ لایا تو میرا نام بدل دینا ، نواز شریف وطن کی محبت میں بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باوجود پاکستان آرہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لوٹوں کو بیت الخلاءمیں جانا چاہئے کیونکہ ایک مہذب معاشرے میں ان کی جگہ یہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کرت ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ پائلٹ نے بہالپور سے ہارون آباد آنے سے انکار کیا تھا کہ شام ہوجانے کے باعث میں آپ کو نہیں لے جا سکتا لیکن جب میں نے کہا کہ اگر تم نہیں جاتے تو میں گاڑی ، جیپ اور سائیکل کے ذریعے ہی ہارون آباد چلا جاﺅں گا تو وہ مجھ کو لیکر ہارون آباد آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیگم کی علالت کے باوجودہ 13جولائی کو پاکستان میں آرہے ہیں۔ ان کے دل میں عوام کی کتنی محبت ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کی علالت باوجود پاکستان آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور بل کلنٹن کی پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ۔ نواز شریف وہ ہے جس نے لوڈ شیڈنگ ختم کی ۔جھوٹے خان نے کے پی میں میں بجلی لانے کا کہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا شخص جو دن رات جھوٹ بولے کیا اس کو پاکستان کا وزیراعظم بتایا جا سکتا ہے؟مخالفین ہمارے کس کس منصوبے سے نواز شریف کے نام کی تختی ہٹائیں گے ؟ تحریک پاکستان میں عوام نے عظیم قربانیاں دیں تب جاکر یہ ملک معرض وجود میں آیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس حلقے میں وہ ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو ہونے چاہئے تھا لیکن آپ پکیاں سڑکا ں اور سوکھے پینڈے دیکھیں ، چشتیاں کا دانش سکو ل دیکھیں جہاں بچوں کو اعلیٰ تعلیم ملتی ہے ۔ جنوبی پنجاب میں کئی سو ارب ترقیاتی فنڈز کی سرمایہ کاری میں نے کرائی۔ ایجویکشن انڈومنٹ فنڈکے مد میں غریب اور یتیم بچوں کووظائف دیئے گئے جس سے انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔اس موقع پر انہوں نے چشتیاں سکول میں تعلیم حاصل کرنیوالی ایک یتیم بچی کا واقعہ بھی سنایا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ سارے دانش سکول جنوبی پنجاب میں بنائے گئے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنوبی پنجاب کی آبادی سے زیادہ فنڈز میں نے ہر سال مہیا کئے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے فنڈز لینے والے آج ہمیں چھوڑگئے ہیں۔ ایسے لوٹوں کو بیت الخلاءمیں جانا چاہئے کیونکہ ایک مہذب دنیامیں لوٹے کامقام یہی ہو تا ۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران قوم کو دھوکانہ دیں اب قوم ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ چولستان میں پانی لاکر اس سرزمین کوزرخیز کریں گے اور بھاشا ڈیم بنائیں گے ۔اگر ہم کو موقع ملا تو میرا یہ وعدہ ہے کہ پہلے دن سے بھاشا ڈیم پر کام شروع کریں گے ۔اس موقع پر جب کسی بچے نے ان کو آئی لو یو کہا تو بے اختیار ہوکر انہوں نے گنگنانا شروع کردیا کہ
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours