اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ جب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر السلام ریٹائرڈ ہوئے تو چوہدری نثار نے انہیں کھانے پر بلا یا اور انہیں ایک شیلڈ دی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ جنرل ظہیر السلام دھرنے والوں کی پشت پناہی کرتے تھے ،وہ جب ریٹائر ہوتے ہیں تو چوہدری نثار انہیں شیلڈ دیتے ہیں ،کیا کوئی نثار صاحب سے پوچھ سکتا ہے کہ آپ نے یہ شیلڈ کن خدمات کے عوض دی۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ نواز شریف چوہدری نثار کو ایسی ہی باتوں سے روکتے ہو ں کہ جن لوگوں پر الزامات ہیں کہ دھرنے کے پیچھے ہاتھ ہیں ،ایسے لوگوں کو شیلڈ نہ دیں ،چوہدری نثار کو اسی طرح کی باتوں سے روکنے کی کوشش کی گئی ۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فوج سے لڑتے بھی نہیں ہیں ،مجھے بتائیے کہ ہم کہاں فوج سے لڑتے ہیں اور کون پاکستانی ہے جو اپنی فوج کے ساتھ لڑتا ہے لیکن اگر فوج کے کچھ حضرات سیاست میں حصہ لیں اور سیاسی مقاصد رکھتے ہوں تو ان کو روکنا اور اس بات کا کہنا ۔
https://twitter.com/twitter/statuses/1015989649246912517
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours