لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر اسحاق چوہدری کی طرف سے معاہدہ کی خلاف ورزی معروف اداکارہ ،ماڈل اور 

پرفارمر ماہ نور کل سے محفل کی جگہ تماثیل میں پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ کے ڈرامہ میں پرفارم کریں گی۔

با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محفل تھیٹر میں ڈرامہ پروڈیوسر اسحاق چوہدری نے ماہ نور سے وعدہ 

کیا تھا کہ وہ ان کی مرضی کے مطابق معاوضہ اور انٹرول ان کو دیں گے لیکن گزشتہ روز اس نے اداکارہ 

کو کہا کہ میں آپ کے مطالبات نہیں مان سکتا جس پر ماہ نور کا کہنا تھا کہ میں بھی ایسے شخص کے ساتھ 

ڈرامہ نہیں کرسکتی جو اپنی زبان کا پکا نہیں ہے ۔

اس حوالے سے جب ماہ نور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا 

چاہتی مجھے کوئی پرواہ نہیں محفل ہویا تماثیل جو اچھا پرفارم کرتا ہے پرستار وہیں اس کو دیکھنے آجاتے ہیں۔

ویسے بھی تماثیل میں جب بھی ڈرامہ کرتی ہوں کامیابی میرا مقدر ٹھہرتی ہے۔قیصر ثناء اللہ کا شمار ہمارے ملک کے چند پروفیشنل سٹیج پروڈیوسرز میں کیا جاتا ہے۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours