لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نیہا ملک نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن کوئی 

مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں ہے جہاں اس ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرکے ان کے فن میں مزید نکھار 

پیدا کیا جا سکے۔نیہا ملک نے کہا کہ اب حالات اچھے ہیں اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بن رہی ہیں پاکستان 

فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ کہ ہمیں 

اپنے ڈراموں ،فلموں اور تھیٹر کے ذریعہ لوگوں تک ایک مثبت پیغام پہنچائیں کہ ہمیں اپنے ملک کی بہتری 

کے لئے کیا کچھ کرنا ہے، دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے ذوق وشوق سے دیکھے جاتے ہیں۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours