لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے نیب تحقیقات میں اہم انکشافات کر دیئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتارفواد حسن فواد نے انکشاف کیا ہے کہ لطیف اینڈ سنزکمپنی کے ٹھیکے سے متعلق رپورٹ شہبازشریف کوپیش کی،میرٹ پرآنےوالی کمپنی کاٹھیکہ متعلقہ افسران نے منسوخ کیا،بسم اللہ انجینئرنگ ودیگرکمپنیوں کورپورٹ آنے کے باوجودٹھیکہ دیاگیا۔

ضرور پڑھیں:احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نوازشریف نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

فواد حسن فواد کا کہناتھا کہ آشیانہ اقبال ٹھیکے میں مداخلت کوئی اورکرتارہا،ان کا کہناتھا کہ آشیانہ ہاؤسنگ ٹھیکے سے متعلق تمام معاملات کاجائزہ اجلاس بھی ہوا،شہبازشریف نے ترقیاتی منصوبوں پراجلاس کی صدارت کی تھی۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours