مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں جب درجہ حرارت 40سے اوپر نکلتا ہے تو لوگوں کا دم نکلنے لگتا ہے لیکن عرب دنیا کے ایک ملک میں ایسا شہر بھی ہے جہاں اتنی گرمی پڑتی ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ عمان کا شہر قوریت (Quriyat)ہے جہاں اس قدر گرمی پڑتی ہے کہ گزشتہ دنوں پورے دن یعنی 24گھنٹے درجہ حرارت 42.6سینٹی ڈگری گریڈ سے نیچے نہیں آیا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دنیا میں آج تک 24گھنٹوں کے دوران کسی بھی جگہ کا کم سے کم درجہ حرارت اتنا زیادہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔


ضرور پڑھیں:آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے اہم انکشافات کر دیئے،دنیا نیوز کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق قوریت دارالحکومت مسقط کے جنوب میں واقع ہے اور اب اس کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ کم از کم درجہ حرارت والے شہر کا اعزاز حاصل ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز اس کے قریب ہی واقع دوسرے عمانی شہر خساب (Khassab)کے پاس تھا جہاں گزشتہ سال کم سے کم درجہ حرارت 41.9ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ماہرین کے مطابق یہ دو دن قوریت کے گرم ترین دن تھے جب مسلسل 51گھنٹے تک درجہ حرارت 41.9ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہا۔ ان میں 24گھنٹے تک درجہ حرارت 42.6ڈگری سے اوپر رہا۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours