حیدر آباد دکن(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اداکارہ سوریا سسی کمار کو پولیس نے ان کی بہن اور والدہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں نوٹ چھاپنے کی مشین رکھی ہوئی تھی جس سے وہ جعلی کرنسی نوٹ چھاپ رہی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سوریا کے گھر میں نوٹ چھاپنے کے لیے تمام ضروری سامان موجود تھا پولیس نے سوریا سمیت 8 مزید افراد کو گرفتار کیا ہے جو اس جرم میں شریک تھے، گرفتار ہونیو الے تمام افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیاگیا ہے۔
ضرور پڑھیں:اگر نوازشریف کو سزا ہوتی ہے تو ن لیگ کی انتخابی مہم پر اثر پڑے گا اور توقع کی جارہی ہے کہ ن لیگ کی حکومت نہیں بنے گی : سہیل وڑائچ
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے گھر سے جعلی کرنسی نوٹ، نوٹ چھاپنے کے کاغذ اور پرنٹر سمیت نوٹ چھاپنے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا ہے، جب کہ انہوں نے اپنے گھر میں 5 لاکھ کی رقم بھی جمع کر رکھی تھی اور یہ تمام نوٹ جعلی تھے۔ اداکارہ سوریا اور ان کے گھر والوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جعلی نوٹ چھاپنے کا کاروبار گزشتہ برس ستمبر سے کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سوریا کیرالہ ٹی وی چینلز کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours