لاہور(خصوصی رپورٹ)الیکشن گزرنے کے فوری بعد صوبائی دارلحکومت میں اے ٹی ایم پر ڈیوائس لگا کر 
اسکمرز نے بینک صارفین کے بینک اکاونٹس کا صفایا کرنے کی مہم ایک دفعہ پھر زور پکڑگئی ، کئی صارفین 
اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جن میں ڈیلی پاکستان آن لائن کے ایگزیکٹو ایڈیٹر شاہد نذیر چودھری 
اور انکی اہلیہ بھی شامل ہیں ، لاکھوں روپے داﺅپر لگنے کی وجہ سے بینک اکاﺅنٹ ہولڈرز میں پریشانی کی 
دوڑ لگ گئی اور اس مرتبہ الائیڈ بینک کے کسٹمرز نشانے پر آئے جبکہ ماضی میں ایچ بی ایل کے صارفین 
بھی لٹ چکے ہیں، احتیاطی تدابیر میں صارفین کے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں کہ وہ الائیڈ 
بینک کے اکاﺅنٹس میں موجود تمام رقم ہی نکلوالیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد نذیر چودھری اور ان کی اہلیہ کا اے ٹی ایم سے ڈیٹا چراکر انکے اکاونٹ سے 
مجموعی طور پر چار لاکھ روپے سے زائد رقم نکلوالی گئی ، اس بارے میں الائیڈ بینک لمیٹڈ کی ہیلپ لائن پر 
فوری اطلاع کی گئی توہیلپ لائن نے ان کی مدد کرنے سے بھی معذوری ظاہر کردی ۔شاہد نذیر چودھری 
نے بتایا کہ رات گئے انکی بیگم کے اے بی ایل اکاو¿نٹ سے بھی اسکمرز نے رقم نکال لی جس پر اے بی 
ایل کی ہیلپ لائن نے انہیں بتایا کہ اے ٹی ایم پر ڈیوائسز لگا کر اسکمرز صارفین کا ڈیٹا چوری کررہے ہیں ۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours