(محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے سعودی

عرب کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر انجینئر الھیثم بن عبد الرحمن العوھلی سے

ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں نے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر دونوں ممالک

کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا. پاکستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی

کے شعبے میں تعاون کے لئے ممکنہ مواقع پر روشنی ڈالی۔ سفیر نے بتایا کہ کیونکہ پاکستان، چین پاکستان

اقتصادی کوریڈور کے تحت تیزی سے ترقی کررہا ہے جبکہ سعودی عرب کے ویژن 2030 میں

ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی انٹیلی جنس کو اہمیت حاصل ہے،اس لئے ان سیکٹرز میں تعاون کے وسیع امکانات

موجود ھیں۔

سعودی نائب وزیرنےسفیر کی خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی اور

ڈیجیٹل میدان میں تعاون کی شناخت اور ممکنہ مواقع کے لئے کام کرنے پر زور دیا. انہوں نے پاکستانی

سفیر کو سعودی عرب میں آئی ٹی کےشعبے میں مختلف اقدامات سے آگاہ کیا.
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours