سرگودھا۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2018ء) سالم انٹر چینج پرپولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہائی ایس ڈالہ سے 9 کلو گرام افیون برآمدکرکے 2ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ،
 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے اے ایس پی، ایس ڈی پی او بھلوال آصف بہادر کی نگرانی میں ایس ایچ او پھلروان کی سربراہی میں انچارج ناکہ جات اے ایس آئی غلام نقی نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر سالم انٹرچینج پر سنیپ چیکنگ کے دوران ہائی ایس میں سوار ملزمان شیر محمد اور زاہد اقبال کو نیچے اتارکرگاڑی کی تلاشی لی گئی توخفیہ خانوں میں چھپائی گئی 9000گرام افیون برآمد ہوئی جس پر ملزمان کو گرفتارکرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours