سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2018ء) سرگودھا شہر کے حلقہ پی پی 78 میں میاں یا بیوی کی دلچسپ صورتحال موضوع بحث بن گئی ہے جس میں منچلے ووٹران کا کہنا ہے کہ کہیں پورٹریٹ پرخاتون امیروار کی شوہر کی تصویر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تونہیں ہے ۔یہاں اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر خاتون عمارہ رضوان گل امیدوار ہیں جس کے شوہر رضوان گل سابق ایم پی اے سابقہ دور میں نا اہل ہوئے گے تھے۔
جس پر پارٹی نے حالیہ الیکشن میں رضوان گل کی جگہ اس کی اہلیہ عمارہ رضوان کو ٹکٹ دے کر اپنا امیدوار نامزد کیا۔لیکن الیکشن سرگرمیوں میں خاتون کی جگہ اس کے شوہر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔اور تمام انتخابی میڑیل پوسٹر ،پورٹریٹ اور پینا فلیکس پر خاتون امیدوار کی جگہ کمپین کرنے والے ان کے شوہر کی تصاویر آویزاں ہیں۔
جس سے حلقہ میں یہ بات موضوع بحث بن چکی ہے کہ اگر رضوان گل ہی انتخابی مہم چلا رہے ہیں تو پھر انہوں نے خود کو عوام کے سامنے لانے کی بجائے اہلیہ کا سہارہ لے کر ووٹران کو بیواقوب کیوں بنایا۔
کیا منتخب ہو کر رکن اسمبلی اہلیہ ہون گئیں یا یہ فریضہ بھی وہ خود ہی سر انجام دیں گے۔جیسے جیسے انتخابات قریب اتے جا رہے ہیں ویسے ویسے یہ بحث بھی زور پکڑتی جا رہی ہے۔اس موضوع بحث میں سیاسی حلقوں اور منچلے ووٹران کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن کو چاہئے کہ نوٹس لے کہ کہیں امیدوار کی تصویر تبدیلی بھی تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours