لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاءکپ 2018ءکا شیڈول جاری ہو گیا ہے جس کے تحت ٹورنامنٹ کا 

آغاز 15 ستمبر سے ہو گا جبکہ روائتی حریف پاکستان اور بھارت 19 ستمبر کو مدمقابل ہوں گے۔


ایشیاءکپ کا آغاز 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہو گا اور ابتدائی میچ بنگلہ دیش اور 
سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان 
یقینی طور پر حصہ لے رہے ہیں جبکہ یو اے ای، سنگاپور، اومان، نیپال، ملائیشیا اور ہانگ کانگ میں سے کوئی 
ایک ٹیم ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور کوالیفائی کرنے والی ٹیم شامل ہو گی جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، 
بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔ دونوں گروپس میں سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 4 کیلئے کوالیفائی کریں گی 
جبکہ 28 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے تحت ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا اور 

16 ستمبر کو پاکستان اور کوالیفائر ٹیم کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ 17 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان، 

17 ستمبر کو بھارت بمقابلہ کوالیفائر، 19 ستمبر کو بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا جبکہ 20 ستمبر کو 

افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours