سرگودھا (نامہ نگار)سرگودھا سمیت وطن عزیز کے طول و عرض میں بسنے والے باشعور عوام نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ولولہ انگیز 

قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی، علاقہ و عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے مصروف عمل 

رہیں گے، دیرینہ مسائل کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، ان خیالات کا اظہار نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی عنصر مجید خان نے مختلف عوامی وفود 

کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک کے دورانیہ میں یہاں مسلط حکمرانوں نے محض اپنے مفادات کی 

نگہبانی کی اور ملک وقوم کو اپنی مفاد پرستی کی بھینٹ چڑھائے رکھا جس کی وجہ سے آج وطن عزیز زخم زخم اور اس کے باسی بدترین حالات اور 

بحرانوں سے دوچار ہیں یہی وجہ ہے کہ ماضی میں باریاں بدل کر اقتدار پر تسلط پذیر عناصر کو 2018 کے عام انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا 

کرنا پڑا ، ممبر صوبائی اسمبلی عنصر مجید خان نے کہا کہ اب یہی عناصر دوبارہ ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے یکجا ہوکر سازشوں کے جال بن رہے 

ہیں تاکہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں رخنہ اندازی کرتے ہوئے مزید مسائل پیدا کئے جاسکیں مگر اپنے اس مکروہ فعل میں انہیں مکمل 

ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں استحکام پاکستان کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود و خوشحالی کے 

مراحل طے کریں گے، ممبر صوبائی اسمبلی عنصر مجید خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی محروم، مظلوم اور سابق حکمرانوں کے استحصالی رویوں کے 

باعث دم توڑتے طبقات کی آواز بن کر ابھری ہے اور مسائل کا شکار عوام کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی کا مشن بھرپور انداز میں جاری رکھتے 

ہوئے حالات کی بہتری ، صورت حال کی مثبت تبدیلی تک ہماری عملی جدوجہد جاری رہے گی۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours