عنصر مجید خان



سرگودھا عوامی خدمت کا مشن جاری رکھتے ہوئے حلقہ پی پی 78سمیت سرگودھا کو مثالی شہر کا روپ دیں گے، اس سال پوری قوم جشن آزادی 

بھرپور جذبہ اور خوشی سے منارہی ہے کیوں کہ ملک میں مثبت تبدیلیوں کا ظہور ممکن ہوگیا ہے اور ہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادمت 

میں قائداعظم کے ویژن کے مطابق نئے پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی عنصر مجید خان نے سٹی سیکرٹریٹ 

میں اخبار نویسوں اور مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں اشرافیہ اور اقتدار پر مسلط مافیا کے خلاف جاری 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تمام تر جدوجہد کا مقصد کرپشن سے پاک پاکستان ہے جس پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے قیادت اس اعتماد کو 

ٹھیس نہیں پہنچائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے کا حلف 18 اگست کو اٹھائیں گے اور اس وقت تک حکومت 

سازی مکمل ہو جائے گی، پنجاب اور مرکز میں حکومت تحریک انصاف کی ہو گی، عوام کو انصاف ان کی دہلیز کر ملے گا، کرپشن سے پاک پاکستان 

ملک کو ترقی کے عروج کی طرف سنگ میل ثابت ہوگا میرٹ سے عوام کو اعتماد حاصل ہوگا اور اس کے بعد ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے 

دور کا آغاز ہوگاجس کے نتیجہ میں استحکام پاکستان کا سفر شروع ہوجائے گا ، انہوں نے کہا کہ سرگودھا کو ماڈل سٹی میں تبدیل کرتے ہوئے یہاں 

کے باسیوں کو دور حاضر کی جملہ سہولیات کی دہلیز پر فراہمی میرا وہ خواب ہے جس کی تکمیل کے لئے ہم جامع حکمت عملی کے تحت کام کریں گے 

اور اس حوالہ سے دنیا کی کوئی طاقت راہ کی دیوار نہیں بن سکتی۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours