کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کی سابق حکومت کے دور میں چین نے وہاں ایک عالیشان ایئرپورٹ بنا دیا لیکن اس کے بعد اس ایئرپورٹ کی وجہ سے سری لنکا کو ایسی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا کہ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے سابق صدر سابق مہندرا راجاپکسا کے دور میں چین سے قرض لے کرضلع ہیمبنٹوٹا میں بنائے گئے اس ایئرپورٹ کا نام مٹالا راجاپکسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا لیکن یہاں آج تک چند پروازیں ہی آ سکی ہیں اور یہ ایئرپورٹ سری لنکا کے لیے ایک سفید ہاتھی بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے شدید خسارے میں جانے کے باعث سری لنکا کی موجودہ حکومت نے چین سے رابطہ کیا کہ وہ یہ ایئرپورٹ خرید لے اور اسے چلائے لیکن چین نے انکار کر دیا۔ اب حکومت بھارت کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے اور امکان ہے کہ بھارت یہ ایئرپورٹ خرید لے گا۔ سری لنکا کے نائب وزیرٹرانسپورٹ اشوک ابےسنگھے نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ ”بھارت کے ساتھ اس ایئرپورٹ کا 40سالہ معاہدہ کیا جائے گا جس میں 70فیصد شیئر وہ خریدے گا اور باقی سری لنکا کے پاس رہیں گے اور دونوں مل کر اسے چلانے کی کوشش کریں گے۔“ واضح رہے کہ سری لنکا اس سے قبل اپنی ایک بندرگاہ بھی چین کو فروخت کر چکا ہے جہاں کبھی کوئی بحری جہاز آ کر لنگرانداز نہیں ہوا تھا اور وہ بھی اربوں کے خسارے میں جا رہی تھی۔یہ بندرگاہ بھی چین ہی نے تعمیر کی تھی۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours