لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سزا ملنے کے بعد تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری بھی بول پڑیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان مزاری نے کہا کہ نواز شریف کی سزا سے صرف ایک ہی سبق ملتا ہے کہ جب تک آپ اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگتے ہیں تب تک آپ کرپٹ ،نا اہل اوربہت برے ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سویلین آئین میں دئیے گئے اختیارا ت کا استعمال کرتے ہیں تو ملٹری اسٹیبلشمنٹ ان اختیارات کو ختم کرنے کے لیے سب کچھ کرے گی ۔
![]() |
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے واضح ہو گیا کہ آنے والے انتخابات میں ملٹری اسٹبلشمنٹ کی جانب سے انجینئرنگ کی جائے گی ۔جب میں سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ جنرلز ،ججوں اور بیورو کریٹس کا احتساب کریں گے تب ہی یقین آئے گا کہ پاکستان اب سیدھے راستے پر چل رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے وقتوں میں ان کا ہی بچہ تھا لیکن اگر اب وہ کرپٹ ہے جو کہ ایک سچ ہے ،تو پھر وہ ماضی میں بھی کرپٹ تھا ،اب اسے صرف اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ اس نے اس دور حکومت میں اسٹبلشمنٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا ۔
ایمان مزاری نے کہا کہ آج اگر نواز شریف کی باری ہے تو کل جوبھی سویلین غلامی سے انکار کرے گا ،اس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو گا
انہوں نے کہا کہ مشرف نے حقیقت میں امریکہ کو پاکستان بیچ دیا اور وہ آزاد گھوم رہا ہے ،کیا یہ کرپشن نہیں ہے ؟کیا یہ غداری نہیں ہے ؟
Post A Comment:
0 comments so far,add yours