لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ اینڈریا ہیوٹ نے معروف بھارتی گلوکار انکت تیواری کے والد کی سرعام شاپنگ مال میں پٹائی کردی، جس پر گلوکار کے والد نے کامبلی فیملی کے خلاف مقدمہ دائر کرادیا۔ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ اینڈریا ہیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار انکت تیواری کے والد نے سابق کرکٹر کی اہلیہ کو شاپنگ مال میں انہائی نامناسب انداز میں چھوا۔ جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق گلوکار انکت تیواری کے والد 59 سالہ ار کے تیواری نے شاپنگ مال میں سرعام سینڈل سے پٹائی کرنے کے خلاف سابق کرکٹر ونود کامبلی کی بیوی اینڈریا ہیوٹ اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ ا?ر کے تیواری نے ممبئی کے بنگر نگر تھانے میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی کی بیوی نے انہیں شاپنگ میں سینڈل سے مارا اور ان کی بے عزتی کی۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours