سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کو اپنی تاریخ کے بدترین مالی 

بحران کا سامنا ہے۔ اس کے شیئرز کی مالیت میں غیر معمولی 19فیصد کی کمی آنے سے ایک ہی جھٹکے میں 

کمپنی کو 119 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیس بک کا برا وقت ابھی ختم 

نہیں ہوا۔



میل آن لائن کے مطابق کمپنی کا بھاری نقصان تو اپنی جگہ، اس کے سی ای او مارک زکربرگ کو بھی 

محض 24 گھنٹوں میں 12 ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا ہے۔ ان کی ذاتی دولت کی مالیت 24 گھنٹوں میں کم 

ہوکر 74 ارب ڈالر پر آگئی ہے اور اب وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے 

ہیں۔


ضرور پڑھیں:سرگودھا میں مسلم لیگ کے محسن رانجھا کی فتح، دوبارہ گنتی پر کیا نتیجہ نکلا؟ جان کر آپ کی 

حیرت کی بھی انتہاءنہ رہے گی


حالات پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی فیس بک کے سٹاک میں 20 فیصد کی مزید کمی 
ہوگی۔ فیس بک کو ہونے والے یہ مالی نقصانات ظاہر کرتے ہیں کہ یورپی پرائیویسی قوانین اور ڈیٹا کے 
تحفظ کے متعلق گزشتہ دنوں سامنے آنے والے سکینڈل اسے بری طرح متاثر کررہے ہیں۔ فیس بک پر 
امریکہ کے الیکشن کے نتائج کو متاثر کرنے کا الزام بھی لگا جبکہ کیمبرج اینالٹکا کمپنی کے ذریعے چوری ہونے 
والے ڈیٹا کی وجہ سے بھی اس کا تاثر بہت خراب ہوا۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours