ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے ٹرائی اینگولر سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے جس میں سب سے اہم کردار چیمپئنز ٹرافی کی طرح فخر زمان کا رہا جنہوں نے 91 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کو کامیاب کروایا اور سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزا ز بھی اپنے نام کیا ۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے ٹرائی اینگولر سیریز میں مجموعی طور پر 278 رنز بنائے جس کے باعث انہیں مین آف دی سیریز کے اعزاز سے بھی نوازا گیا جبکہ انہوں نے آج کے میچ میں بہترین بلے بازی کے باعث بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہناتھا کہ میں نے اپنی نیچرل گیم کھیلنے کی کوشش کی ، ٹیم مینجمنٹ نے بہت مدد کی ۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours