سرگودھا (ویب ڈیسک) گرتی ہوئی مقبولیت کے بعد سرگودھا میں ن لیگی نمائندوں نے ووٹرز کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89میں پی پی امیدوار محسن شاہ نواز کے حمایتی یو سی چیئر مین نے تالے بالہ میں ووٹ دینے سے انکار پر شہری کی انگلی کاٹ دی۔ شہری کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور ن لیگ کے لوگوں نے اور ووٹ کے تنازع پر رات کو میرے گھر آئے ہیں تشدد کیا اور میری ایک انگلی کاٹ دی ۔
92 نیوز کے مطابق متاثرہ شہری نعیم زخمی حالت میں تھانہ لکسیاں پہنچا جہاں پر درخواست پر پولیس نے ن لیگ کے چیئرمین عون عباس اور ساتھیوں کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد میدیکل کیلئے متاثرہ شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا۔لڑکے کے  والد کا کہنا ہے کہ ن لیگی چیئر مین نے بیٹے کو دوسری پارٹی کی حمایت کرنے پر تشدد کر نشانہ بنایا،تصدق شاہ، ان کے دو بیٹو ں اور  14سے 15افراد نے اس چیز کا برا منایا کہ دوسری پارٹی کے پوسٹر کیوں لگائے ہیں اور میرے بیٹے کو ڈنڈوں کے ساتھ مارا اور انگلی بھی کاٹ دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours