راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی این اے 60 راولپنڈی کا انتخاب الیکشن کمیشن کی جانب سے ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
شیخ رشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان کے مخالف امیدوار حنیف عباسی کو انسداد منشیات کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ حنیف عباسی کو سزا ہونے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے، امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، کسی امیدوار کو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بھگتیں؟ ۔ شیخ رشید نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر ووٹنگ کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپندی بینچ نے شیخ رشید احمد کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مجاہد مستقیم تھوڑی دیر بعد شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ بھی سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ پہنچ گئے ہیں۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours