لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 125میں سروے کے نتائج سامنے 

آگئے جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔


نجی نیوز چینل سٹی 42نے این اے 125میں انتخابی سروے کیا جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے ۔

ان نتائج کے مطابق سروے میں مسلم لیگ ن کو 50فیصد ،تحریک انصاف کو 34فیصد ،تحریک لبیک 

پاکستان کو 6فیصد اور پیپلز پارٹی کو تین فیصد ووٹ ملے ۔

سروے میں مسلم لیگ ن کو 4ہزار 6سو 97لوگوں نے ووٹ دئیے ،تحریک انصاف کو 3ہزار 

188،تحریک لبیک پاکستان کو 606اور پیپلز پارٹی کو 286ووٹ ملے ۔

واضح رہے کہ یہ حلقہ نواز شریف کا آبائی حلقہ سمجھا جاتا تھا ،نواز شریف کی نا اہلی کے بعد اس حلقے سے 

خالی ہونے والی نشست پر ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے الیکشن جیتا تھا ،جیل جانے سے قبل شروع میں 

مریم نواز بھی اس حلقے سے الیکشن لڑنے کی خواہشمند تھیں تاہم بعد میں ان کا حلقہ تبدیل کر کے این 

اے 127سے ٹکٹ دی گئی تھی ۔

اس حلقے میں اب مسلم لیگ ن کے وحید عالم خان اور تحریک انصاف کی رہنما راشدہ یاسمین کے درمیان 

کانٹے کا مقابلہ ہے ۔مریم نواز کی جانب سے یہ حلقہ چھوڑنے پر تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے یہاں 

سے فتح کو یقینی قرار دے رکھا ہے ۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours