نیویارک(ویب ڈیسک)سال 2018 کی بہترین ایئرلائن سنگاپورایئرلائن کو قرار دیا گیا، قطر ایئرویز دوسرے اور آل نیپون ایئرویز تیسرے نمبر پرآئی ہے جب کہ امارات ایئرلائن چوتھے نمبرپر رہی تاہم قومی ایئرلائن (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن) خراب کارکردگی کی وجہ سے دنیا کی 100 بہترین ایئر لائنز کی فہرست میں بھی جگہ نہ بناسکی۔
دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں، ایئرپورٹس اور فضائی مسافروں کی سہولیات پر کڑی نظر رکھنے والی کمپنی اسکائی ٹریکس نے ہرسال کی طرح امسال بھی بہترین ایئرلائنز کی درجہ بندی جاری کردی ہے۔

ضرور پڑھیں:یاسمین راشد کے حلقے کا تازہ سروے سامنے آگیا ،پی ٹی آئی کے کتنے فیصد ووٹ ہیں اور ن لیگ کے کتنے ؟جان کر آپکو یقین نہیں آئے گا

بہترین ایئر لائنز کا انتخاب مسافروں کی آراء پرکیا جاتا ہے جب کہ بروقت آمد و روانگی، بہترین سروس اورعملے کے رویے کی بنیاد پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں جب کہ ٹاپ ٹین ایئر لائنز کو ایوارڈز سے نواز جاتا ہے۔سکائی ٹریکس کی 2018 کی درجہ بندی میں قومی ایئرلائن 100ویں پوزیشن تک حاصل نہ کرسکی، فضائی سفر کے دوران مسافروں کو جہازوں میں ملنے والی سہولیات، انٹرٹینمنٹ، خاطر تواضع اور دیگر خدمات میں پی آئی اے متاثر کن کارکردگی پیش نہ کرسکی اور دنیا کی بہترین ایئر لائن میں شمار کی جانے والی قومی ایئرلائن زوال پذیر ہے۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours