اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پورا پاکستان اور ہرسیاسی جماعت الیکشن 2018ءکی تیاریوں میں مصروف ہے لیکن این ایچ اے کی طرف سے دیئے گئے چیک باﺅنس ہونے اور مالی مشکلات کی وجہ سے سی پیک سے جڑے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام روک دیاگیا،کسی ایک فرم کا نہیں بلکہ سڑکوں کی تعمیر کا کام کرنیوالی کئی فرموں کو ادا کیے گئے چیکس باﺅنس ہوئے۔
انگریزی جریدے’ڈان‘ کے مطابق چیک باﺅنس ہونے کے بعد انہوں نے کام روکنے کا فیصلہ کرلیا، کام روکنے والی فرموں میں زیڈ کے بی، ایس کے بی ، سردار اشرف ڈی بلوچ، اے سی جی سی چائنیز، میٹراکون اور چائناریلوے 17گروپ شامل ہیں۔متعلقہ فرمز کے نمائندوں کے مطابق 5بلین روپے کے چیک باﺅنس ہوئے ہیں جس کے بعد تعمیراتی سرگرمیوں میں رکاوٹ آئی جبکہ مزدوروں او رانجینئرز سمیت متعلقہ سٹیک ہولڈز بھی متاثر ہوئے ہیں۔
این ایچ اے کے ترجمان کاشف زمان نے بتایاکہ 29جون کو 5بلین روپے جاری کیے گئے تھے جس میں ڈیڑھ بلین اسی دن کلیئرہوگئے تھے جبکہ بقایا چیکس اگلے دن ڈیپوزٹ کروادیئے گئے لیکن وہ کلیئرنہ ہوسکے تاہم اس سے کام متاثر نہیں ہوا، معاملہ حکومت کوبھجوادیاگیا ہے۔ان کامزید کہناتھاکہ یہ تمام منصوبے جن کے بارے میں سوال اٹھایا گیا، دسمبر2018ءتک مکمل ہوجائیں گے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے سی پیک منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ جن منصوبوں پرکام روکا گیا ان میں کراچی لاہور موٹروے کے تمام حصے، سی پیک کا مغربی روٹ،400کلومیٹر طویل سیون پیکجز آف ہکالاو ڈیرہ اسماعیل خان روڈ شامل ہیں۔
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours