راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے بعد جیل کے ڈاکٹرزنے کیپٹن(ر)صفدرکاطبی معائنہ کیا اوراسے کلئیر قرار دینے کے بعد کیپٹن(ر)صفدرکواڈیالہ جیل کی"اے"کلاس کیٹگری مل گئی۔
"اے"کلاس کیٹگری میں کیپٹن(ر)صفدرکو بستر ،ٹی وی اور اخبار کی سہولیات بھی میسر ہوں گی جبکہ  انہیں ایک کمپاؤنڈ میں رکھا جائے گا جہاں اے سی اور پنکھا بھی دستیاب ہو گا اور انہیں چار مشقتی بھی دیئے گئے ہیں ۔ان کا کمپاؤنڈ دیگر قیدیوں سے کافی فاصلے پر ہے اور عام قیدیوں کے اس جگہ آنے پر پابندی عائد ہے ۔ کیپٹن صفدر کی کمپاؤنڈ میں منتقلی کے بعد سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کی"اے"کلاس کیٹگری وہی کیٹگری ہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی رکھا جا چکا ہے ۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال قید کی سزا پانے والے کیپٹن صفدر کو آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے 
Share To:

urdunewspoint

Post A Comment:

0 comments so far,add yours